(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے میدانوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی یہاں نازی فوج مصیبتوں کا مزہ چکھ رہی ہے۔
صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ذلیل ہوتی ہوئی صیہونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی افواج غزہ کے میدان میں جس ذلت و رسوائی کا سامنا کررہی ہے وہ ساری دنیا کے سامنے ہے اپنی حزمیت مٹانے کیلئے صیہونی افواج بچوں اور خواتین سمیت نہتے شہریوں کا قتل عام کررہی ہے، امدادی کارکنان کو بھی نہیں چھوڑی رہی ہے۔
انھوں نےکہا کہ یہاں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ صیہونی ریاست اتنا کسی چیز سے خوفزدہ نہیں ہے جتنا وہ مزاحمت سے ہے ۔