• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیلی جرائم دنیا کے سامنے لانے کا جرم، فلسطینی صحافی عامر ابو عرفہ کو دو سال قید کی سزا

39 سالہ صحافی عامر ابو عرفہ سابق قیدی ہیں جنہوں نے اسرائیی جرائم کو دنیا کے سامنے لانے کی پاداش میں مجموعی طورپر 6 سال اسرائیلی عقوبت خانوں میں گزاری ہے 

جمعرات 02-01-2025
in صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی جرائم دنیا کے سامنے لانے کا جرم، فلسطینی صحافی عامر ابو عرفہ کو دو سال قید کی سزا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب غیر قانونی صیہونی ریاست کی ایک نام نہاد عدالت نے فلسطینی صحافی عامر ابو عرفہ کو دو سال قید کی سزا سنادی۔

ابو عرفہ، جو الخلیل شہر سے تعلق رکھتے ہیں اور 39 سال کی عمر کے ہیں، گزشتہ کئی ماہ سے قابض اسرائیلی حکام کی حراست میں ہیں۔ صحافی کو اس سزا کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے 8 نومبر 2023 کو الخلیل میں ابو عرفہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ یہ سابق قیدی ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 6 سال قید میں گزارے۔

انسانی حقوق کی تنظیم "سنٹر فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس” نے صحافی عامر ابو عرفہ کی قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے فلسطینی صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کی آزادی کو دبانا عالمی سطح پر انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

یہ واقعہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل کے فلسطینی صحافیوں کے خلاف جاری وحشیانہ کارروائیوں کا حصہ ہے۔ اس دوران اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینی صحافیوں کو قتل، گرفتار اور ان کی کام کی جگہوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 201 صحافی شہید، زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان اقدامات کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگی جرمصیہونیعامر ابو عرفہغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.