(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت 120 دن سے جاری ہے بمباری میں اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں اور 10ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جن کو تلاش کرنے میں مواصلاتی بندش سب سے اہم رکاوٹ ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے جہاں غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے وہیں بنیادی انسانی ضرورتوں کی بندش اور مواصلات کے نظام کی تباہی اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم میں سے ایک ہے، غزہ کے شہری تین ماہ سے زائد عرصے سے بجلی سے محروم ہیں ۔