(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام لگانے والی سینکڑوں شکایات میں سے ایک فیصد سے بھی کم میں مقدمہ چلایا گیا۔
فلسطینی رہنماؤں نے 78 سالہ بزرگ فلسطینی کی المناک موت میں ملوث صیہونی فوجیوں کے خلاف بین الاقوامی ٹریبونل سے مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم ’’ییش دین‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2017 سے 2021 کے درمیانی عرصے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں ، رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینیوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام لگانے والی سینکڑوں شکایات میں سے ایک فیصد سے بھی کم میں مقدمہ چلایا گیا۔