(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہریوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ صہیونی فوج نے بیت حنینا، شعفاط اور شمالی بیت المقدس کو ملانے والے پل کو کنکریٹ کے بلاک اور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہودیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کے موقعے پر غرب اردن میں صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں اورمقبوضہ بیت المقدس کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیمنٹ کے بھاری بلاک اور آہنی رکاوٹوں سےبند کردیے ہیں۔جبکہ صہیونی فوج کی بھاری نفری بیت المقدس میں بھی تعینات کی گئی ہے۔صہیونی فوج نے بیت حنینا، شعفاط اور شمالی بیت المقدس کو ملانے والے پل کو کنکریٹ کے بلاک اور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا ہے جس کے بعد دونوں طرف کے فلسطینی پھنس کررہ گئے ہیں جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین کو ملانےوالےراستوں کوبھی بند کر کے کراسنگ پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہےاور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کو نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے۔