(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قیدی انیس دولت کا جسد خاکی 1980 سے صیہونی حکام کی تحویل میں ہے جس کو انتقامی طورپر لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکام نے کئی عشرے گزر جانے کے باوجود 12 فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کئے اور نا ہی اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم کیں۔
صیہونی حکام کی تحویل میں جن فلسطینی قیدیوں کے جسد خاکی ہیں ان میں سب سے قدیم انیس دولت ہیں جن کا جسد خاکی 1980 سے صیہونی حکام کی تحویل میں ہے۔
دیگر شہدامیں عزیز اویسیات ہیں جن کا جسدخاکی 2018 سے ، فارس بارود 2019 سے ، نصر تقطقہ ، 2019 سے ، ر بسام السیح کا جسد خاکی 2019 سے ، سعدی الغرابلی 2020 سے، کمال ابوذر 2020 سے سمیع العمور 2021 سے، داؤد الزبیدی گزشتہ سال 2022 سے محمد مہر ترکمان کی لاش 2022 سے ، ناصر ابو حامد 2022 سے اور شیخ خدر عدنا کے جسد خاکی 2 مئی 2023 سے صیہونی حکام کی تحویل میں ہیں۔