(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین نے صیہونی افواج کے ہاتھوں غزہ میں شہری بنیادی ڈھانچے خصوصاً اسپتالوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
غزہ پر صیہونی جارحیت کے گیارہ روز بعد بالاآخری یورپی یونین کو بھی غیر ت آہی گئی ، یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اعرسلا وون دیر لین نے گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کی جانب سے غزہ کے اسپتال کو نشانہ بنانے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہریوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یورپی یونین نے مصر کے راستے غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر فضائی راہداری بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ یورپین کمیشن کی صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کیلئے مصر کے راستے سے فضائی راہداری کا آغاز کررہی ہے جس کی پہلی 2 پروازیں رواں ہفتے شروع کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے گذشتہ شب غزہ کے ایک اسپتال کو نشانہ بنانایا گیا جس میں 800 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچے شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔