(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک عہدیدار اور اسرائیلی قابض افواج کے زیر تحفظ کنیسٹ کے ارکان نے اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار رائے اور مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے کے حق سے مطابقت نہیں رکھتیں اور تمام انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے جو اس سال کے آغاز سے واضح طور پر عروج پر ہیں۔