(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو ختم کیا جائے ، فلسطینیوں کو آزاد فلسطینی ریاست میں رہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین میں فضائی اور زمینی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں متعدد فلسطینی جان سے گئے، جس پر پاکستان کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو ختم کیا جائے اور ان کو آزاد فلسطینی ریاست میں رہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنین میں کیے گئے اس فوجی آپریشن میں سینکڑوں فوجیوں نے حصہ لیا جنہوں نے ڈرونز اور بلڈوزروں کا بھی استعمال کیا۔