(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے اپنی سرزمین کو دوبارہ حاصل کرنے، ان کے حقوق حاصل کرنے اور خود ارادیت کے حق کی حمایت کریں۔
تفصیلات کے مطابق یورپ میں سول سوسائٹی کی 100کے قریب تنظیموں کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم کے نا رکنے والے سلسلے کے خلاف شروع کی گئی مہم کا خیرمقدم کر تے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سول سوسائٹی کے دس لاکھ افراد کے دستخط سے جمع کیے گئے صیہونی بستیوں کے ساتھ تجارت بند کرنے کے مطالبے کو یورپی کمیشن میں پیش کر نے کو خوش آئند کہا ہے۔
حماس نے ان "معززاداروں” کی تعریف کی اور دنیا کے آزاد لوگوں اور انصاف کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آبادکاری کی سرگرمیوں میں تیز رفتاری اور آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی تیزی کے سامنے کھڑے ہو کر مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی جرائم اور حملوں کی روک تھام کی حقیقی کو شش کریں۔
حماس نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے اپنی سرزمین کو دوبارہ حاصل کرنے، ان کے حقوق حاصل کرنے اور خود ارادیت کے حق کی حمایت کریں۔
واضح رہے کہ یورپی یونین اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی اور ’امن‘ کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہے اور کمیشن کی جانب سے نومبر 2015 میں اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر لیبل لگانے پر اتفاق کیاگیا تھا تاکہ ان مصنوعات کے بائیکاٹ کیلیے ان میں فرق کیا جا سکے۔