(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ حنیہ کو تہران میں اس کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے بعد شہید کیا گیا تھا، "اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تحقیقات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ھنہ ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع ایک رہائش گاہ میں تھے ، جس کا تعلق وار ویٹرنز سروس سے تھا۔ ھنیہ کی شہادت پر پہلے سرکاری ایرانی تبصرے میں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے فلسطینی عوام، تحریک حماس، تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑوں، مزاحمتی قوتوں اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے لوگوں سے حنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منگل اور بدھ کی رات دو بجے کے قریب صیہونی ریاست نے فضائی حملہ کیا جس میں اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک مجاہد شہید ہوگیا ۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہمراہ اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ بھی اپنے وفد کےہمراہ عمارت کی دوسری منزل پر موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔