(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجودتھے، وہ جس عمارت میں مقیم تھےصیہونی ریاست نے اس پر فضائی حملہ کیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے جاری بیان میں ایران کےدارالحکومت تہران میں اپنے سیاسی رہنما اسماعیل ھنیہ کے قتل کی تصدیق کی ہے۔
حماس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تحریک کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نئے ایرانی صدر کی حلف حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے، صیہونی ریاست نے رات دو بجے کے قریب ان کے گھر پر فضائی حملہ کیا جس میں وہ اپنے ایک مجاہد کے ساتھ شہید ہوگئے۔