(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر صہیونی قبضے کو سات دہائیاں گزر گئیں ہیں اس دوران کئی پیش رفت ہوئیں لیکن فی الحال سب سے اہم پیش رفت مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافہ ہے جس نے صہیونی دشمن کو گہرے زخم لگائے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ عالمی دن ہمارے قومی اور تاریخی حقوق کی پاسداری کی تصدیق کرنے کا ایک نیا موقع ہے، جس میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین کی آزادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے چپے چپے کی آزادی، سمندر اپنے دریائے اردن تک سارے علاقوں پر دشمن کے تسلط کے خاتمے،القدس اور الاقصیٰ کی بحالی ہمارے تمام اسلامی اور عیسائی مقدسات کے تحفظ، ہمارے پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ہمارے تمام بہادر قیدیوں کی رہائی قومی حقوق میں شامل ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین پر صہیونی قبضے کو سات دہائیاں گزر گئیں ہیں اس دوران کئی پیش رفت ہوئیں لیکن فی الحال سب سے اہم پیش رفت مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافہ ہے جس نے صہیونی دشمن کو گہرے زخم لگائے ہیں۔