(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روسی سفیر نے شام میں ان حملوں پراسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امن و امان کی صورت حال خراب کر کے ان حملوں کا مقصد روس کو جواب دینے کے لیے "اکسانا” ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں تعینات روسی سفیر الیگزینڈر افیموف نے گاہے بگاہے شام پرہونے والے اسرائیلی فضائیہ کے حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کا کشیدگی کو بڑھانے والے ان حملوں کا مقصد مغرب کو شام میں فوجی سرگرمیوں کی اجازت دینا ہے۔
روسی سفیر نے شام میں ان حملوں پراسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امن و امان کی صورت حال خراب کرکے ان حملوں کا مقصد روس کو جواب دینے کے لیے "اکسانا” ہے۔
الیگزینڈر افیموف کے اس بیان کے بعد صہیونی وزیرخارجہ یائیر لیپد نے کہا ہے کہ ہمیں شام میں اپنے سیکورٹی مفادات اور روس کے ساتھ اپنے تعاون کے درمیان توازن قائم کرنا ہوگاجبکہ دوسری جانب یوکرین پر روس کے حملے کے بارے میں ہم پر بہت سی اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں کہ جب روس یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی میں مصروف ہےجس کی اسرائیل نے مذمت کی ہےاور اسرائیل نے اب تک یوکرین کو ہزاروں انسانی امداد سامان کے ساتھ ساتھ یوکرین میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی کھولا ہے۔