(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزین کے گھر میں آگ اس وقت لگی جب حادثاتی طور پر گھر میں ڈیزل ہیٹر گرااورآگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آگ نے پوری طرح سے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں 14 کلومیٹر دور سبینہ قصبے کے مرکز میں واقع فلسطینی پناہ گزین السبینہ کیمپ میں ایک دو منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 3 بچے بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
شامی وزارت داخلہ نے اپنےجاری کر دہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کے گھر میں آگ اس وقت لگی جب حادثاتی طور پرگھر میں ڈیزل ہیٹر گرا اورآگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فائر بریگیڈٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی آگ نے پوری طرح سے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس حادثے میں گھر میں موجود فلسطینی پناہ گزین محمد علی محمد کے تین بیٹے گیارہ سالہ حسنا چھ سالہ، علی اور چار سالہ ابراہیم کو نہیں بچایا جا سکا اور تمام مکان کے ساتھ بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔