• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ریاست میں عدالتی اصلاحات کے حامی اور مخالفین  آمنے سامنے، متعدد زخمی

تنازع تشدد اختیار کرگیا جب اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اسرائیل کے مرکزی ایئر پورٹ کی سڑکوں کو بلاک کیا

بدھ 29-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی ریاست میں عدالتی اصلاحات کے حامی اور مخالفین  آمنے سامنے، متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے قانون پر بحث کےلئے اس کو ایک ماہ تک کیلئے مُؤَخَّرکرنے کے باوجود اس بل کے حامی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں دوسری جانب اس بل کے حق میں سڑکو پر نکلنے والوں نے مظاہرین سے ہاتھاپائی کی ہے۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے عدالتوں کو حکومتی معاملات میں محدود کرنے کے قانون کے خلاف گذشتہ نو ماہ سے جاری  احتجاج ایک نئی صورت اختیار کرگیا ہے جب ایک جانب اس بل کے حامی ہیں تو دوسری جانب اس بل کے مخالفین ہیں  ۔

عبرانی اخبار ”  ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری اس احتجاج میں جہاں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف ہے وہیں اسرائیلی عوام بھی  فریق بن چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقن کے درمیان ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے جس میں اب تک کم سے کم 22 اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ْ

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز دونوں فریقین کے درمیان اس وقت تنازع تشدد اختیار کرگیا جب عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اسرائیل کے مرکزی ایئر پورٹ بن گوریان کی سڑکوں کو بلاک کردیا جس کے بعد اس قانون کے حق میں احتجاج کرنے والوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

Tags: احتجاجاسرائیلیصہیونیعدالتی اصلاحاتفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.