• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ریاست اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرے جاری

اسرائیلی مظاہرین نے تل ابیب کی مرکزی آیالون موٹر وے کوبھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا

پیر 02-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی ریاست اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرے جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین نےہاتھوں میں اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اورنیتن یاہو کے خلاف ڈھول، باجوں کے ساتھ جمہوریت کے نعرے لگائے۔ 

عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت ملک بھر میں وزیر اعظم بنیامن نیتن یا ہوکی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہرے39ویں ہفتے  میں داخل ہو گئے ۔

رپورٹ کے مطابق  صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اسرائیل کے ناپسندیدہ وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں جن کے خلاف اسرائیلی عوام ہر ہفتےبڑے پیمانے پر سڑکوں پر جمع ہوکر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز بھی صہیونی وزیر اعظم کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب میں کاپلان شاہراہ سے حکومتی کمپلیکس تک عوام نے مارچ کی اور نیتن یاہو کی زیرِ قیادت انتہائی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے ڈھول باجوں کے ساتھ "جمہوریت” کے نعرے لگائےجبکہ تل ابیب کی مرکزی آیالون موٹر وے کوبھی کچھ دیر کے لئےمظاہرین  نے  ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے باعث اسرائیلی  پولیس نے 2 مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور 7 کو جرمانے کی سزا  بھی سُنائی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف، ملک گیر احتجاجی تحریک کا سلسلہ  شروع ہوئے  تقریباً 10 ماہ کا عرصہ گزر چُکا ہے۔

Tags: آیالون موٹر وےتل ابیبصہیونی ریاست اسرائیلمظاہرےنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.