(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک ماہ کے دوران حماس کے ہاتھوں صیہونی فوج کے 72 اعلیٰ افسران مارے گئے، ڈیڑھ ہزار سے زائد معذور ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 392 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےفوجی ریڈیونےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہےکہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن طوفان الاقصیٰ کےآغاز سے اب تک مزاحمت کے ہاتھوں براہ راست لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 393 ہوگئی ہےجبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد معذور ہوچکے ہیں۔
ریڈیو نے آکس یپیشن آرمی میں معذوروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ایڈان کِلمین کے حوالے سے کہا کہ "7 اکتوبر سے فوج نے 1600 فوجیوں کی معذوری کی تشخیص کی ہے۔ان میں 400 فوجی اب بھی ہسپتالوں میں ہیں۔” کیلمین نے مزید کہا کہ "یہ صرف زخمی ہیں، اور ہزاروں مزید لوگ پی ٹی ایس ڈی میں مبتلا ہمارے پاس آئیں گے”۔ انہوں نے زور دیا کہ "یہ تعداد اسرائیل کی تاریخ میں ناقابل تصور ہے۔ یوم کپور جنگ جو اکتوبر 1973 میں لڑی گئی تھی اس سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں "ال اقصیٰ سیلاب” کی لڑائی کے آغاز کے بعد مزاحمت کے ہاتھوں قابض فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 392 تک پہنچ گئی۔