(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی دشمن اپنے اندرونی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے ممتاز عالم دین، مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں پرچم بردار صیہونی اشتعال انگیز مارچ کی مذمت کرتےہوئے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ہر وقت آباد رکھیں۔
انھوں نے کہا کہ انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کے تمام مقدس مقامات خطرے میں ہیں، مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف دشمن کے بڑھنے والے ناپاک ہاتھ روکے جائیں۔
الشیخ صبری نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کی طرف پرچم بردار جلوس نکالنے کی کوشش صہیونی ریاست میں جاری موجودہ بحران کا دباؤ کم کرنے اور اس بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صہیونی ریاست موقعوں اور تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد حرام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے مقدسات کو پامال کرنے کی گھناؤنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ صہیونی دشمن اپنے اندرونی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔
مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور آبادکاروں اور فاشسٹ حکومت کی طرف سے اشتعال انگیزپرچم بردار مارچ کا اہتمام دشمن کا پرانہ جرم ہے جسے بار بار کیا جا رہا ہے۔