(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مارکرتے ہوئے مکینوں کو زدوکوب کیا اور مزاحمت کرنے پر متعدد کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق غاصب صہیونی فورسزنے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر نابلس کے العین پناہ گزین کیمپ پر علی الصبح چھاپہ مارکارروائی کی ، تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کی جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھراو کیا ، اسرائیلی فوجیوں نے پتھراوکرنےوالے نوجوانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں ،تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرنے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔