• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی افریقہ کا صیہونی ریاست سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ، سفیر واپس بلالیا

فیصلہ غزہ میں بچوں کی ہلاکت اور بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا گیا

منگل 21-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جنوبی افریقہ کا صیہونی ریاست سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ، سفیر واپس بلالیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  جنوبی افریقہ  نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر صیہونی ریاست ے اپنا سفیر واپس بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی افریقہ کی  اپوزیشن جماعت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری سنگین جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں  اپنے ملک میں صیہونی ریاست کا سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی  حمایت جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت ‘ افریقن نیشنل کونسل’ نے بھی کی ۔

اس اقدام کے بعد  اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے فی الحال حکومتی سطح پر باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم جنوبی افریقہ نے اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلا لیا ہے  تاہم کہا گیا ہے کہ سفیر کو مشاورت کے لیے بلایا گیا  ہے۔

افریقی اپوزیشن جماعت نے اسرائیل کی غزہ میں جاری بمباری ، بچوں کی ہلاکت اور بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو اپنی تحریک کا عندیہ دیا تھا۔ جنوبی افریقہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے سخت ناقدین میں سے ہے۔

جنوبی افریقی قائد اور دنیا بھر میں عزت پانے والے نیلسن منڈیلا ‘فلسطین کاز’ کے زبردست حامی تھے۔ کیونکہ وہ نسل پرستی کی کسی شکل کو برداشت نہ کرتے تھے۔ خیال رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور ہزاروں کی تعداد میں شہری ہلاکتوں کے خلاف رواں ماہ کے شروع میں ہی جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلالیا تھا۔

Tags: اسرائیلیجنوبی افریقہشہیدصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہنیلسن منڈیلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.