(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی علما کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا خرطوم میں استقبال فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔
افریقی ملک سوڈان کی خود مختارعسکری کونسل کی طرف سے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے اعلان پر سوڈانی علماء کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہےعلماء کی جانب سے صیہونی وزیر خارجہ کے دورہ سوڈان اور سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
علما کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "صیہونی دشمن کے ساتھ کسی بھی شکل و صورت میں تعلقات معمول پرلانا ایک جرم ہے۔ صہیونیوں سے دوستی نہ صرف فلسطینیوں سے دشمنی بلکہ پوری مسلم امہ سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش تصور کی جائے گی کیونکہ پوری مسلم امہ صہیونی ریاست کو مسترد چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کے فریب میں مبتلا لوگ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات انہیں سیاسی جواز فراہم کریں گے اوران کے اقتدار کودوام بخشیں گے۔