(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی شہریوں میں محمد خمایسہ بھی شامل ہے جو پہلے ہی اسرائیلی عقوبت خانوں میں 15 سال قید رہنے کے بعد رہا کئے گئے تھے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کے خلاف فیصلے جاری کیے جن میں بغیر کسی جرم کے اانتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کے کے ساتھ انتظامی منتقلی اور حراست میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اپنے مختصر بیان میں بتایا ہے کہ قابض فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے قصبے الیامون سے تعلق رکھنے والے قیدی محمد خمایسا کو مزید چھ ماہ کی قید کا حکم دیا ۔محمد خمایسا اس سے قبل 15 سال صیہونی ریاست کے مختلف عقبوبت خانوں میں کاٹ چکے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجی عدالت نے بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر قصبے سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں قصے عمر صبیح کو 6 ماہ کے لیے اور زخمی لڑکے ابی ابو ماریہ (18 سال) کو بیت امر کو پانچ ماہ کا انتظامی حراست کا حکم بھی جاری کیا۔
قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے مطابق حیفہ کی عدالت نے عکر سے کارکن حسن نداف کی نظر بندی میں اگلے اتوار تک توسیع کر دی۔ عوفر ملٹری کورٹ نے رام اللہ سے قیدی محمد ریان کی حراست میں 18 اکتوبر تک اور نوجوان یوسف عبدالفتاح ربیعی کی حراست میں اگلی جمعرات تک توسیع کر دی۔