(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 726 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں، یاد رہے کہ ان میں سے 380 اس دن سے شروع ہونے والی فوجی مہم میں اور 346 غزہ کے اندر لڑائی میں مارے گئے جو 27 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی تھی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں 40,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، 4700 سرنگوں کے سوراخوں کو دریافت کیا اور ایک ہزار راکٹ لانچنگ سائٹس کو تباہ کیا۔
اسرائیلی فوج کے نقصانات:
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 سے ہونے والے نقصان کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں:
• 726 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
• ان میں سے 380 فوجی مہم میں مارے گئے۔
• غزہ کے اندر لڑائیوں میں 346 مارے گئے۔
• لڑائیوں میں 4,576 فوجی زخمی ہوئے۔
• آپریشنز کے دوران ایسے واقعات کے نتیجے میں 56 فوجی مارے گئے جن کی فوج نے وضاحت نہیں کی۔
• جنگ کے آغاز سے اب تک 300,000 ریزرو سپاہی بھرتی کیے جا چکے ہیں۔
• بھرتی ہونے والوں میں 82% مرد اور 18% خواتین ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کی تفصیلات کے حوالے سے فوج نے سخت سنسر شپ عائد کر رکھی ہے جس کے باعث فوج کو ہونے والے نقصان کی درست تفصیلات منظر عام پر نہیں آتی ہیں تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوج کو ہونے والا نقصان اس سے کئی گنا زیادہ ہے جس کا صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے۔