(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہمارے بچوں کی خونریزی اور ہمارے شہروں اور مقدسات، خاص طور پر مسجد اقصیٰ پر مسلسل حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
صہیونی فوج کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو سگے بھائیوں سمیت تینوں شہداء کے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے شہداء کے قافلے رائیگاں نہیں جائیں گے، اور ان کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہدا کا خون وہ ایندھن ثابت ہوگا جو دہشت گردصہیونی ریاست کے خلاف بغاوت کے شعلوں کو مزید بھڑکائے گا۔
حماس نے ہیبرون اور رام اللہ کے ثابت قدم ہیروز کو سلام پیش کیا، جنہوں نے قابض افواج کا مقابلہ کیا ۔
ترجمان حماس نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لوگ صہیونی ریاست کے مظالم اور سنگین جرائم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے ہمارے بچوں کی خونریزی اور ہمارے شہروں اور مقدسات، خاص طور پر مسجد اقصیٰ پر مسلسل حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں ، فلسطین کا بچہ بچہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے تیار ہے اور اس کا مقابلہ ہر طرح کی مزاحمت کے ساتھ کرے گا۔