(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تحریک نے شہید کے اہل خانہ اور فلسیطنیوں سے تعزیت کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ غاصبوں کی غلاظت سے پورے فلسطین کی آزادی تک اپنے خون سے وفاداری جاری رکھیں گے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی میں مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں الجدیدہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فلسطینی نوجوان عبداللہ سمیح قلالوی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی مسلسل ملی بھگت اور قابض حکومت کی استعماری اور فسطائی پالیسیوں کی حمایت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کے لیے عالمی برادری کی جانب سے صیہونی ریاست کو جوابدہ بنانے میں ناکامی کے باعث فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے جرائم ہر روز بڑھ رہے ہیں۔
جاری کردہ بیان میں تحریک نے مزید کہا کہ شہداء کا خون اور ان کی قربانیاں صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلسل مزاحمت میں فلسطینی عوام کے لیے ایندھن کی حیثیت رکھتی ہیں۔
تحریک نے شہید کے اہل خانہ اور جنین کے شہریوں سے تعزیت کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ غاصبوں کی غلاظت سے پورے فلسطین کی آزادی تک اپنے خون سے وفاداری جاری رکھیں گے۔