(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نقاب پوش مسلح شخص نے صبح سات بجے ایک گاڑی اور ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا شہر کے قریب العوجا قصبےمیں ایک نامعلوم شخص نے اسرائیلی شہریوں پر فائرنگ کی ،جس ایک 30 سالہ شخص شدید زخمی ہوا جبکہ ایک ایک 21 سالہ نوجوان اور ور ایک 13 سالہ لڑکازخمی ہوگیا ۔
حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں غاصب فوج نے تصدیق کی کہ کتوبر میں غزہ شہر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی کنارے میں جزوی انتظامی کنٹرول رکھنے والی فلسطینی اتھارٹی کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں یا آبادکاروں کے ہاتھوں 440 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اسی عرصے کے دوران وہاں حملوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔