(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج کے بلاطہ پنا ہ گزین کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے تین نوجوان شہید کردیے جس کے بعد صیہونی دشمن اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج نے تلاشی کی کارروائی شروع کی اس دوران تین فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید اور چھ کو زخمی کیا، جس کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی دشمن پر حملے کئے۔
فائرنگ کے واقع میں صیہونی فوج کا ایک ایک فوجی افسر فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولی لگنے سےشدید زخمی ہوا جس کو فوری طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔