(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین دشمن صیہونی وزیر برائے داخلی امور بین گویر نے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت 70 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو عام جیلوں سے بدنام زمانہ جلبوع جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اسریٰ مڈیا آفس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے داخلی امور کے وزیر بین گویر کے احکامات کے مطابق اسرائیلی جیل کے محکمے نے 70 فلسطینی قیدیوں کو رامون جیل سے گلباو جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فلسطینیوں کو دامون سمیت دیگر جیلوں سے بدنام زمانہ جلبوع منتقل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں زیادہ انتقامی اور تادیبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
چند دن پہلے بھی متعدد فلسطینی قیدیوں کو حدیریم جیل سے نفحا کی ہائی سیکیورٹی جیل کے قید تنہائی کے لیے بنائی گئی چکیوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
بین گویر کو پولیس کی وزارت ملنے سے اب تک اسرائیلی جیل سروس سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔ جیل میں فلسطینیوں کے ساتھ سختیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے