• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی وزیراعظم کو یقین دہانی کے باوجود شدت پسند بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

حزب اختلاف کے رہنما اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے خبردار کیا تھا کہ بن گویر کا دورہ تشدد کو ہوا دے سکتا ہے۔

بدھ 04-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی وزیراعظم کو یقین دہانی کے باوجود شدت پسند بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بن گویر نے نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا تھا کہ "ہمیں حماس کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔ آنے والے ہفتوں میں ہمیں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے چاہیں۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے نئے وزیر برائے قومی سلامی اور شدت پسند صہیونی رہنما ایتمار بن گویر  نے  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوے نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود گذشتہ روز سخت سکیورٹی میں مسجد اقصی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے ا س طرح کے دوروں کو فلسطینی اشتعال انگیز قرار دیتے ہیں۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایتمار بن گویر کا یہ پہلا دورہ تھا جبکہ وہ اس سے قبل فلسطینیوں کے خلاف مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز دورے کرتے رہے ہیں۔

وائے نیٹ نیوز ویب سائٹ نے بن گویر کی بھاری حفاظتی انتظامات میں کمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی تصاویر شائع کی ہیں ۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ بن گویر نے دورے کے دوران نماز ادا کی تھی ۔

حزب اختلاف کے رہنما اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے خبردار کیا تھا کہ بن گویر کا دورہ تشدد کو ہوا دے سکتا ہے۔

بن گویر نے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی حکومت کے اندر حلف اٹھایا تھا جس میں انتہائی دائیں بازو اور مذہبی جماعتیں شامل تھیں۔

Tags: اسرائیلیایتمار   بن گویرصیہونیفلسطینیمسجداقصی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.