(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شیخ کمال الخطیب نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی ہر کوشش مسلمانوں کے لیے عظیم سعادت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامک موومنٹ کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کی سعادت کیلیےفلسطینی عوام کو جمعہ کے خطبے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی تھی اور کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی آمد سے صہیونی شرپسندوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے کی کوششیں جاری رکھنی چاہیئں۔
اسلامک موومنٹ کے سربراہ شیخ کمال نے فلسطینی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسجد اقصیٰ میں جمعہ کو اپنی موجودگی میں اضافہ کریں جس کے نتیجے میں القدس سمیت دیگر دور درازعلاقوں سے فلسطینی باشندوں کا جم غفیر مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی صبح داخل ہوئے اورنماز فجرکے بعد بڑے پیمانے پر صحن مسجد میں ناشتے کا احتمام کیا اوراس مقدس مقام کے خلاف مذموم یہودی کارروائیوں کو مزاحمت سے روکنے کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ کمال الخطیب کے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی ہر کوشش مسلمانوں کے لیے عظیم سعادت ہے جبکہ دوسری جانب مسلم عرب جماعتیں صہیونی دشمن اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے دوڑدھوپ میں مصروف ہے جوان کے لیے کسی قسم کی عزت یا سعادت کے بجائے ذلت کا باعث بنے گی۔