(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےجنین میں فلسطینی رہنما کے گھر پر دھاوا بول کران کے خاندانسمیت انہیںشدید تشدد کانشانہ بناتے ہوئےگرفتار کیا تھابعد ازاںنامعلوم مقام پر تفتیش کئی گھنٹے تک تفتیش کی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں دو روز قبل صہیونی فوج کے ہاتھوں اسلامی جہاد تنظیم کے سینئر رہنما شیخ بسام السعدی کوگرفتاری کے بعداسرائلی فوجی عدالت نے مزید تفتیش کیلیے8 روز کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیخ بسام نے گرفتاری کے 24 گھنٹے گزرنے تک کچھ کھایا نہیں تھا اور ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بندوق کے بٹوں کی ضربوں اورصہیونی فوج کے شکاری کتوں کے حملوں کے نتیجے میں خون کے نشانات واضح تھے۔
صہیونی قابض فوج نےفلسطینی رہنما کو گرفتاری کے فوراً بعد مقبوضہ اندرونی علاقے میں واقع عفولہ ہسپتال منتقل کیا، اور وہ علاج کے لیے تقریباً تین گھنٹے تک وہاں رہےجس کے بعدآنکھوں پر پٹی باندھی گئی اورانھیں ہتھکڑیاں لگا کرنامعلوم مقام پر تفتیش کی گئی۔
یاد رہےکہ قابض صہیونی فوج نےجنین میں اسلامی جہاد کے رہنما شیخ بسام السعدی کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید تشدد کانشانہ بنایا اور فلسطینی رہنما کو گرفتار کیا تھاجس کے بعد غزہ سے اسنائپر فائر اور اینٹی میزائلوں کے خدشات کے پیش نظر غزہ کی سرحدی پٹی پرسخت سیکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے سڑکیں اور سرحدی باڑھیں بند کر دی ہیں۔