(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسندوں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں آتش گیر مادے کو دور دور تک پھیلادیا اوراس وقت تک فلسطینیوں کو وہاں داخل نہیں ہونے دیا جب تک اراضی میں آگ کی وجہ سے تباہی پھیل نہیں گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں بورین قصبے میں درجنوں صہیونی آباکداروں نے بغیر کسی وجہ کے فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی کےوسیع حصے کو آتشگیر مادے سے جلا کر خاک کردیا۔
ایک مقامی فلسطینی کارکن کے مطابق صہیونی شر پسندوں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں آتش گیر مادے کو دور دور تک پھینکا اوراس وقت تک وہاں فلسطینیوں کو داخل نہیں ہونے دیا جب تک اراضی میں آگ کی وجہ سے تباہی پھیل نہیں گئی۔
صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں خاکستر ہونے والی فلسطینی زمین کاشت کاری کے لیےنہایت موذوں اور قیمتی ہے جسے جان بوجھ کر شر پسند عناصر کے ذریعے قابض فوج نے نقصان پہنچاکر معاشی طور پربدحال فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ پیدا کیا، صہیونی آبادکار آئے روز فلسطینی باشندوں کو مختلف بہانوں سے جانی اور مالی نقصانات پہنچاتے رہتے ہیں اورانہیں کسی اسرائیلی قانونی ادارے کی جانب سے کسی قسم کی سزا نہیں دی جاتی۔