(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نماز جنازہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہدا ء کے خون کو رائیگاں نا جانے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں شہید ہونےوالے تینوں فلسطینیوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے فلسطینی ہلال احمر کے کارکن غسان السعدی، نے بتایا کہ "جب ہم مرکزی چوک کے قریب پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ زمین پر تین زخمی فلسطینی ہیں، لہذا ہم نے ایمبولینس کے عملے کے ساتھ مل کر ان میں سے ایک کو باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران صہیونی فورسز نے ہمیں زخمیوں کی امداد کرنے سے روک دیا اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث تینوں زخمی فلسطینی شہید ہوگئے ۔