(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونےوالے فلسطینی کی شہادت پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن پے درپے ناکامیوں سے بوکھلاچکا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دو ہفتے قبل غاصب صہیونی دشمن فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والےمقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ محمد مرزوق عرایشی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز جام شہادت نوش کرگئے کے حوالے سے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد مرزوق ، ابراہیم النبلسی، اسلام صبوح اور حسین طہٰ سمیت ہماری قوم کے تمام شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہدا ء کا خون انقلاب کے ایندھن کا کردار ادا کررہا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن مقبوضہ فلسطین میں ہر مقام پر حزیمت کا سامنا کررہا ہےاور پے درپے ناکامیوں سے بوکھلاچکا ہے۔
واضح رہے کہ 24 سالہ محمد مرزوق عرایشی کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں پرتشدد جھڑپوں کے دروان سینے میں گولی ماری تھی۔ شہید دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہا۔اور گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جام شہادت نوش کرگیا ، حالیہ دنوں میں قابض فوج کے چھاپوں اور جھڑپوں کے دوران ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔