(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید کی نماز جنازہ کیمپ کی مسجد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ اس کے بعد اسے ایک جلوس کی شکل میں مقامی قبرستان لے جایا گیا جہاں اس کی تدفین کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے قریب صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 21 سالہ فلسطینی نوجوان یونس غسان تایہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی، جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی، اسرائیلی فوج نے جنازے کو تدفین کے لئے لے جاتے ہوئے فلسطینیوں پر شیلنگ کی جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے غاصب فوج پر پتھراو کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی دہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
سوگواروں نے قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی حمایت کی اور فلسطینی مجاھدین پر زور دیا کہ وہ قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں۔
جنازے کے شرکا نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قابض اسرائیلی دشمن کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون پر بھی شدید تنقید کی اور رام اللہ اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ دشمن کے ساتھ تعاون ختم کرے۔