• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

متعدد یورپی ممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پرغور

اس سے پہلے 2 مئی کو ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور گزشتہ اپریل کو جمیکا اور بارباڈوس نے فلسطینی ریاست کو

جمعہ 10-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
متعدد یورپی ممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پرغور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ ساتھ سلووینیا اور مالٹا نے فلسطینی ریاست کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنے کے مقصد سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

آئرش ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک (آر ٹی ای) نے اطلاع دی ہے کہ آئرلینڈ ، اسپین اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک 21 مئی کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ خبر  اس وقت سامنے آئی  ہے جب صیہونی ریات کے  وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ  نے اس اقدام کے خلاف خبردار کیا تھا، اور اسے "تمام دستیاب آلات کے ساتھ” روکنے کا مطالبہ کیا ۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ ساتھ سلووینیا اور مالٹا نے فلسطینی ریاست کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنے کے مقصد سے رابطے تیز کر دیے ہیں جبکہ  مذکورہ ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 10 مئی کو ہونے والی رائے شماری کا انتظار کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے حق کو تسلیم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

22 مارچ کو ایک مشترکہ بیان میں اسپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسپین اور آئرلینڈ نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔

منگل کے روز، بہاماس نے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا، اس سے پہلے 2 مئی کو ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور گزشتہ اپریل کو جمیکا اور بارباڈوس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہی۔

فلسطینی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے سفارتی جنگ لڑ رہے ہیں، جب 18 اپریل کو امریکی ویٹو نے سلامتی کونسل میں ایک کوشش کو روک دیا تھا۔ اس وقت، فلسطین کو نومبر 2012 میں جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے "غیر رکن مبصر ریاست” کا درجہ حاصل ہے۔

Tags: آئرلینڈاسرائیلبہاماسبیزلیل سموٹریچسلووینیافلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.