• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں پر سنگین  مظالم

 فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک، وکلا سے ملاقاتوں پرپابندی، کھانے، پینے اور نیند سے محرومی کے علاوہ جان بوجھ کر طبی غفلت، تنہائی اور جبرجیسے جرائم بہت سے قیدیوں کی شہادت کا باعث بنے ہیں۔

جمعرات 05-09-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں پر سنگین  مظالم
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک، وکلا سے ملاقاتوں پرپابندی، کھانے، پینے اور نیند سے محرومی کے علاوہ جان بوجھ کر طبی غفلت، تنہائی اور جبرجیسے جرائم بہت سے قیدیوں کی شہادت کا باعث بنے ہیں۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس  نے صیہونی عقوبت خانوں میں فلسطینی قدیوں کے ساتھ سنگین مظالم اور جیلون  میں وبائی امراض  پھیلنے کے بعد علاج کی سہولیات فراہم نہیں کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  غاصب صیہونی  فوج کی جیلوں بالخصوص ریموند اور نفحہ جیلوں  میں فلسطینی قیدیوں کو درپیش تباہ کن حالات کی اس بات کا ثبوت ہے کہ غاصب حکام فلسطینیوں کو سنگین مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حماس نے جاری بیان میں کہا کہ  فلسطینی قیدیوں کو اپنے وکلاء سے نا ملنے کی اجازت  یہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا ایک نیا ہتھکنڈہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک، وکلا سے ملاقاتوں پرپابندی، کھانے، پینے اور نیند سے محرومی کے علاوہ جان بوجھ کر طبی غفلت، تنہائی اور جبرجیسے جرائم بہت سے قیدیوں کی شہادت کا باعث بنے ہیں۔

حماس نے وضاحت کی کہ یہ طرز عمل قابض حکومت کی طرف سے قیدیوں کو پہلے سے سوچے سمجھے قتل کرنے کی ایک منظم پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس پالیسی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ قابض دشمن قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کا خمیازہ بھگتے گا۔

بیان میں انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے سامنے آنے والے حالات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جنگی قیدیوں کے حوالے سے جنیوا کنونشن میں طے شدہ شرائط پر عمل کرائیں۔حماس نے فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قیدیوں کی حمایت میں تحریک کو تیز کریں۔ مسلسل محاذ آرائی ہی قابض دشمب کو قیدیوں کے خلاف اپنے جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔

Tags: اسرائیلیجیلحماسریموندصیہونیعقوبت خانےفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.