(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری اور قابض فوج کے خلاف فلسطینی شہریوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی جاری ہے صرف گذشتہ ماہ غاصب ریاست کے خلاف آٹھ سو سے زائد مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کے نیوز چینل 24 کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور غیر قانونی آبادکاروں کے خلاف بےخوف کارروائیاں کررہے ہیں صرف ماہ ستمبر میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں نے آٹھ سو سے زائد مزاحمتی کارروائیاں کیں جس میں ایک اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوا جبکہ آبادکاروں سمیت 50 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
علی الصبح صہیونی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید ایک زخمی
تیز ہوتی ہوئی مزاحمتی کارروائیوں سے بوکھلاکر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف بدترین کریک ڈاون شروع یا جس میں ایک سات سالہ بچے سمیت سترہ فلسطینیوں کو شہید جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد کو زخمی کیا ۔
اسرائیلی فوج کے خلاف سب سے زیادہ منظم اور خطرناک کارروائیاں مغربی کنارے کے شہر جنین میں دیکھنے میں آئی ہیں جہاں 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق مزاحمت کاروں کے حملوں میں صہیونی دشمن کےاہداف پر فائرنگ کے 75 واقعات سامنے آئے۔ جنین میں 30 اور نابلس میں 28 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ان میں سب سے نمایاں جنین میں جلمہ چوکی کے قریب فائرنگ کا بہادرانہ آپریشن تھا جس میں دو فلسطینی احمد ایمن ابراہیم عابد اور عبدالرحمٰن ہانی صبحی عابد شہید ہوئے۔