(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نابلس میں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد قابض ریاست نے سیکیورٹی کے نام پر مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے باعث تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد صورتحال شدید کشیدہ ہے ، قابض فوجیوں اور فلسطینی حریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے پیش نظر صیہونی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینیوں پر مساجد میں نماز کی ایک ساتھ ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے اس کے ساتھ ساتھ چار افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئ ہے اس کے باوجود نابلس کے شہریوں نے اسرائیلی احکامات کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
نابلس پر غاصب اسرائیلی فوج کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
گذشتہ روز نابلس کی النصر مسجد میں فجر کی نماز کے لیے سیکڑوں فلسطینی جمع ہوئے اور مساجد کی بندش کے باعث سڑک پر نماز فجر ادا کی ۔