(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جہاد اسلامی تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی زندان میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان ابو محامید کی شہادت اس بات کی دلیل ہے کہ جیل میں قید فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
صہیونی زندان میں علاج کی عدم سہولت کے باعث شہید ہونے والے چالیس سالہ فلسطینی ابو محامید کی شہادت کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دشتگردی کے خلاف برسرپیکار تنظیم جہاد اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کو تدریجی موت کی طرف لے جار ہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان ابو محامید جو سنگین بیماری کے باوجود صہیونی قید میں رہا جہاں علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث ابو محامید علاج معالجے میں غاصب صیہونیوں کی عمدی لاپرواہی اور بے توجہی کے باعث شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی تازہ کارروائی ، دو مزید فلسطینی شہید
جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ صہیونی زندان میں فلسطینی قیدی کی کی شہادت نے یہ ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کے سلسلے میں مجرمانہ طور طریقے کو اپنائے ہوئے ہے اور وہ انکی تدریجی موت کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔
اس قبل حال ہی میں ایک خاتون فلسطینی قیدی جیل میں درست علاج نہ ملنے اور لاپرواہی برتے جانے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔