(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی نیوی کے اہلکاروں نے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت اچانک حملہ کردیا جب وہ مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔
فلسطینی فشرمین فورم کے چیئرمین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح غاصب صہیونی ریاست کی نیوی نے خودکار ہتھیاروں سے، جنوبی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
قابض فوج کی غزہ کے ماہی گیروں پر فائرنگ، ایک زخمی، دو کشتیاں تباہ
انھو ں نےبتایاکہ صہیونی بحریہ کی گن بوٹس نے فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اسرائیل ہی کی جانب سے متعین کردہ سمندری حدود میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے ، تاہم صہیونی فورسز کے حملے میں کسی ماہی گیر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔