(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی نے بتایا ہے کہ رائد ریان کمزوری کے باعث چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہیں جبکہ ان کا وذن مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے صحت کی مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی غیر قانونی زندانوں میں قید27 سالہ فلسطینی نوجوان رائدریان نے 87 روز گزر جانے کے باوجود صحت کی بدترین صورت حال میں بھی اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال تاحال جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث قیدی صہیونی جیل کے کلینک الرملہ جہاں فلسطینی اسیران کے لیے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں شدید مشکلات کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قید تنہائی کی سزا کے خلاف فلسطینی کی کامیاب بھوک ہڑتال
کمیٹی برائے اسیران نے بتایا ہے کہ صہیونی جیل کے کلینک میں فلسطینیوں کےلیے برائے نام طبی سہولیات اورصہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث خدشہ ہے کہ رائد کی حالت تیزی سے خرابی کی جانب گامزن ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینی اسیر رائد ریان کو 3نومبر 2021ء میں ان کے گھر سے گرفتار کیاگیا تھاجس کے بعد 6 ماہ کی مدت کے لیے انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی اور اس کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید کر دی گئی۔ مزید یہ کہ انہوں نے دو ماہ قید تنہائی میں گزارے۔