(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مستقبل قریب میں اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والے ان بچوں کے بھائیوں اور بہنیں اس ظالم غاصبوں کے چنگل سے اپنے وطن کی آزادی کو دیکھیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر قابض صہیونی دہشتگردی پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے میں 15 فلسطینی بچے شہید ہو گئے اور صہیونی حکومت بچوں کے قتل عام کے ساتھ اپنی ناکامی اور حتمی زوال سے نہیں بچ سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم ناقابل معافی ہیں ،غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے میں 15 فلسطینی بچے شہید ہو گئے اور صہیونی حکومت بچوں کے قتل عام کے ساتھ اپنی ناکامی اور حتمی زوال سے نہیں بچ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مستقبل قریب میں ان بچوں کے بھائیوں اور بہنیں اس ظالم غاصبوں کے چنگل سے اپنے وطن کی آزادی کو دیکھیں گے۔