(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم فلسطینیوں کے کمیونٹی سینٹر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں الخضر قصبے میں "وادی الابیار” میں قائم فلسطینیوں خے کمیونیٹی سینٹر کو اس غیر قانونی قراردیتے ہوئےمسمار کردیا، سینٹر کے منیجر کے مطابق صہیونی ریاست کی بلدیہ نے ان کو ایک نوٹس دیا تھا جس میں اس کمیونیٹی سینٹر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے زمین کو پہلی حالت میں ہموار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
13سال میں اسرائیل نے 13ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کیا
واضح رہے کہ رواں سال غاصب صہیونی ریاست نے 5 سو سے زائد فلسطینی املاک کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے نوٹسز جاری کئے ہیں جبکہ رواں سال ہی ڈیڑھ سوسے زائد اسکولوں سمیت چار سو سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔