(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں جاری مزاحمتی کارروائیوں سے پریشان صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو گھروں سے اغوا ء کرنا شروع کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے کم سے کم کم سن بچوں سمیت 16 فلسطینیوں کو اغوا ء کرلیا ہے ، شہر کے مشرق میں واقع الطور قصبے سے 4 اور پرانے شہر سے اور قلندیہ سے ایک ایک فلسطینی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
الطور سے چار نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا عمل ان جھڑپوں کے دوران ہوا جو اس قصبے میں پھوٹ پڑنے کے بعد شہید محمد ابو جمعہ کے جسد خاکی کی واپسی کے مطالبے کے لیے منعقد کیے گئے دھرنے کے ساتھ مل کر اس پر دھاوا بول دیا۔
پانچویں نوجوان کو پرانے شہر کے "باب المطہرہ” سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا جبکہ اغوا ء کئے گئے افراد کی تاحال شناخت معلوم نہ ہوسکی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال اور شمال مغرب میں واقع دیہات کی طرف جانے والی واحد مرکزی سڑک کو بند کر دیا جس کے باعث اس جگہ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا اور ایک نوجوان کو اس کی گاڑی قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔