(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید چار خواتین سمیت 31 افراد کو زخمی کیا ، اور حماس رہنما ؤ سمیت متعدد کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی، دوران کارروائی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے تعلق رکھنے والے نازش سعید ابو عون اور محمد عبدالروف حمدان سمیت متعدد کو افراد کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی آبادکاروں کا نہتے فلسطینیوں پر حملہ
گھروں میں لوٹ مار اور بلا جواز گرفتاریوں پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی جس پر غاقصب فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں 18 سالہ وسیم نصر خلیفہ شہید ہوگیا جبکہ چار خواتین سمیت 31 زخمی ہوگئے۔
ان فوجی کارروائیوں کے دوران یاباد ٹاون جنین میں تصادم شروع ہو گیا ۔ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں پر زبردست شیلنگ کی ۔ جس سے کئی شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔
فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے اسرائیلی قابض فوج کی قریبی بستیوں تک بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ انہی کارروائیوں کے دوران ایک نوجوان فلسطینی کو بیت لحم کے جنوب میں واقع دہیشیا کے پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔