(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطینی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر فائرنگ کر کے شدیدزخمی کردیا ، 14 سالہ بچے کو بھی فائرنگ سے زخمی کیا گیا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کےمطابق گذشتہ روز غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نام نہادچھاپہ مار کارروائیاں کی اس دوران لوٹ مار اور شہریوں کو زدوکوب کرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج فلسطینیوں سے تصادم جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں، رپورٹ
غاصب فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں المزرعہ میں 14 سالہ عادل ابراہیم داؤد کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکا۔
دوسری جانب قلقیلیہ میں صہیونی فوج نے مہدی محمد لدادو کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی شہریوں کی مداخلت کے باعث دشمن فوج اسے گرفتار نہیں کرسکی اور فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا یہ بھی اسپتال منتقل ہونے تک جام شہادت نوش کرگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فورسز نے نوجوانوں پر گولیاں چلا دیں جب وہ آباد کاروں سے آمنا سامنا کر رہے تھے جنہوں نے گاؤں پر دھاوا بول دیا اور وہاں کے مکینوں پر حملہ کیا جس سے تصادم شروع ہو گیا اور ایک اور نوجوان معمولی زخمی ہو گیا۔ہلال احمر نے بتایا کہ اس کے عملے نےبتایا کہ اسرائیلی فوج اور یہوی آباد کارون کے تشدد سے 50 فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔