(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور شہداء الاقصی بریگیڈز نے اعلان کیا کہ ان کے مزاحمتی جنگجو جنین کیمپ کا ہر صورت انتقام لیں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیموں ، جن میں حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ سمیت القدس بریگیڈز اور شہداء الاقصی بریگیڈز نے گذشتہ روز صیہونی فوج کے قتل عام پر مشترکہ اعلان میں اپنے شدیدردعمل میں کہا ہےکہ صیہونی شمنوں سے ہر صورت انتقام لیا جائے گا۔
اعلان کیا کہ گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام مزاحمت کی آگ کو مزید بھڑکا رہا ہے، ہمارے لوگوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ صبح سے جنین میں اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ایک معمر خاتون سمیت 9 افراد شہید، اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
قابض فوج نے جینین کے سرکاری ہسپتال پر بھی دھاوا بولا اور شعبہ اطفال پر دانستہ آنسو گیس پھینکی جس سے بچوں کا دم گھٹنے لگا۔