(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آج نماز جمعہ کے بعد صہیونی آبادکاروں نے نابلس میں فلسطینی آبادی پر پتھرا ؤ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کم سے کم چھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی غاصب آباد کاروں آج نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قبلان پر پہاڑی ٹیلوں کی بلندی سے اچانک فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے کم سے کم چھ فلسطینیوں کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دو فلسطینی شہری عبداللہ عابد اور یوسف شہروج شدید زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب اس دوران صہیونی فورسز نے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کے گولے داغے جس سے وہ اپنی دکانیں بند کرکے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔